1K
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ سابقہ اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں سابق حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی اور موجودہ قانون میں بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔