مسجد الحرام میں فلسطینیوں کے لئے رقت آمیزدعا، ویڈیووائرل 

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کی حمایت کے لیے مسجد الحرام میں امام کعبہ کی دعا نے لاکھوں زائرین کو رلا دیا۔ صحن کعبہ آمین سے گونج اٹھا۔

 

شیخ اسامہ نے دعا کی کہ یا اللہ مسجد اقصی کی حفاظت فرما۔ یا اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما۔ اے اللہ ان کو آگے سے، پیچھے سے اور دائیں بائیں سے بچا۔

اے اللہ فلسطینیوں اور مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے والوں کا حامی و ناصرہو۔ اے اللہ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ مظلوم ظالموں کے ہاتھوں قتل نہ ہوں۔

مسجد الحرام کے علاوہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی فلسطین کے حق میں جب کہ دنیا بھر میں بالعموم اور مسلم ممالک میں بالخصوص اسرائیل کی ناکامی اور حماس کی فتح کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں اب تک 1540 فلسطینی شہید اور 6000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایک ہزار کے قریب اسرائیلی شہری بھی مارے گئے۔

ہمیں فالو کریں