شہباز شریف کی پنجگور واقعہ کی مذمت، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجگور میں فائرنگ اور مزدوروں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی مزدور کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے گھناؤنے واقعات کی مذمت کی جائے۔
وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca